Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84226
Published : 29/9/2015 9:54

افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان کا قبضہ ہوگیا

افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان کا مکمل قبضہ ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبۂ قندوز کے صدر مقام قندوز کے مضافات میں پیر کے دن افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر پر طالبان کا قبضہ ہوگیا۔
خبری ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے سیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کے فرار کے بعد قندوز شہر پر طالبان کا مکمل قبضہ ہوگیا اور طالبان گروہ کے افراد نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ افغانستان کے شمال میں واقع اس اسٹریٹیجک شہر کے سقوط کے بعد طالبان نے کم سے کم سات سو قیدیوں کو جیل سے آزاد کردیا۔ طالبان کے ہاتھوں آزاد ہونے والے اکثر قیدی دہشت گردانہ حملوں اور عوام کے قتل عام کے الزام میں افغان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔
طالبان نے قندوز شہر پر قبضہ کرنے کے بعد شہر میں واقع مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاوروں کو تباہ کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے شہر سے فرار کے بعد جہادی کمانڈر طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان جنگ میں اترے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19