Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84227
Published : 29/9/2015 10:1

یمن میں نو سعودی جارحین کی ہلاکت

یمن میں سعودی عرب کے کم از کم نو جارح فوجی ہلاک ہوگئے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کم از کم نو فوجیوں کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔ 
اس رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں سعودی فوجی ایک علاقے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں انھیں یمنی فوجیوں کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
 یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی اور دو ٹینک تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن کے عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر کے علاقے میں فوجی چھاؤنی اور کئی فوجی مراکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ان فوجی مراکز کو کافی نقصان پہنچا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16