Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84265
Published : 29/9/2015 20:24

شام کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لا‎ؤروف نے کہا کہ ان کا ملک شام کی ارضی سالمیت اور سیاسی اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گا۔
رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ روس شام کا شیرازہ بکھیرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں شام کے لیے روس کی حمایت کا ذکرتے ہوئے کہا کہ " ماسکو نے شفاف طریقے سے امریکہ کو اپنے اس موقف سے آگاہ کردیا ہے۔" 
انکا کہنا تھا کہ " امید ہے کہ واشنگٹن ہماری بات پر غور کرے گا، ہم خطے میں کسی سے دلی وابستگی پیدا نہیں کرنا چاہتے لیکن اس بات میں پرعزم ہیں کہ کسی کو بھی شامی حکومت کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک شام میں سیاسی اصلاحات کا حامی ہے لیکن سیاسی اصلاحات باہرسے مسلط نہ کی جائیں بلکہ شامی عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ روس وطن پرست شامی دھڑوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ حکومت شام کے خلاف مسلح جدوجہد کو ترک کرکے داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہوجائیں۔ 
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کا بحران صرف شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ 
سرگئی لاؤروف نے روس اور امریکہ کے صدور کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان ملاقات میں معینہ اقدامات پر کوئی اتفاق نہیں ہوا لیکن طے پایا ہے کہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اور دفاع کے درمیان رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16