دوشنبه - 2019 مارس 18
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84830
تاریخ انتشار : 7/10/2015 19:4
تعداد بازدید : 1

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر کرپشن کے الزام میں گرفتار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر جان ایش کو کرپشن کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر جان ایش کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک انٹیگوا و باربوڈا سے تعلق رکھنے والے جان ایش 2004 سے اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے مستقل مندوب کے فرائض انجام دے رہے تھے اور وہ 2013 میں جنرل اسمبلی کے 68ویں سالانہ اجلاس کے لیے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔جنوبی ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے اٹارنی جنرل پریت بھریرا کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایات میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین کی ایک ارب پتی شخصیت ڈیوڈ نگ نے مکاو میں اربوں ڈالر لاگت سے تیار ہونے والے اقوام متحدہ کے ایک کانفرنس سینٹر کے لیے جان ایش سے معاونت حاصل کی اور اس کے بدلے انہیں 13 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ ایش نے اس رقم پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ ادھر اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوارک کا کہنا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل کے دفتر نے نا تو انہیں تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا اور نا ہی سیکرٹری جنرل نے کبھی مکاو میں کانفرنس سنٹر سے متعلق جان ایش سے کسی معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :