Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84843
Published : 8/10/2015 7:40

چین اور پاکستان میں آبدوزوں کی مشترکہ تعمیر کا معاہدہ

پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر آبدوزیں تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چین سے آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان میں سے 4 آبدوزیں پاکستان میں تعمیر کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام آبدوزوں کی تعمیر کا کام چین اور پاکستان میں بیک وقت شروع کیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق رانا تنویرحسین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ چین سے خریدی جانے والے آبدوزوں کی تعمیر کا کام کب شروع کیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز جلد ہوجائے گا۔

دفاعی پیداوار کے وزیر کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ چین سے خریدی جانے والی آبدوزیں کس کلاس کی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرانس اور جرمنی سے آبدوزیں خریدنے کے معاہدے ہونے جارہے تھے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان معاہدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ پاکستان کے پاس فی الوقت تین آبدوزیں موجود ہیں جو پاکستانی بحریہ کے زیر استعمال ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24