Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84848
Published : 8/10/2015 7:57

امریکہ میں گن کلچر: 11 سالہ بچے نے 8 سالہ بچی کو گولی مار دی

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گیارہ سالہ بچے نے ایک آٹھ سالہ بچی کو گولی مارکر قتل کردیا ہے.

امریکی ریاست ٹینیسی میں جیفرسن کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گیارہ سالہ بچے نے پالتوجانور نہ دکھانے پراپنے پڑوس کی آٹھ سالہ بچی کو گولی مارکرہلاک کردیا - پولیس کا کہنا ہے کہ جس شارث گن سےکمسن لڑکے نے آٹھ سالہ کمسن بچی کو ہلاک کیا وہ اس لڑکے کےوالد کی تھی -

پولیس کا کہناہے کہ قاتل بچے کو قتل کے الزام میں گرفتارکرکے بچوں کے حراستی کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے - تاہم حکام نے اس لڑکے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے -

پولیس کا کہنا ہےکہ آٹھ سالہ بچی اپنے گھرمیں پالتو جانور کے ساتھ کھیل رہی تھی جب بچے نے کھڑکی سے اس کو جانور دکھانے کو کہا - بچی کے انکار پر وہ بچہ اپنے والد کی گن لے آیا اور کھڑکی سے ہی اس نے بچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا -پولیس کا کہنا ہے گولیاں بچی کے سینے میں لگیں اوراسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگئی - جبکہ بچہ شارٹ گن وہیں پھینک کر فرارہوگیا تاہم پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17