Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84857
Published : 8/10/2015 19:20

روس نے داعش کے ٹھکانوں پر بحیرۂ خزر سے چھبیس میزائل داغے ہیں

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے چار جنگی جہازوں نے بحیرۂ خزر سے داعش کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے چار بحری جہازوں نے جو بحیرۂ خزر میں تعینات ہیں، شام میں داعش کے ٹھکانوں پر چھبیس میزائل داغے ہیں- روسی وزارت دفاع کے مطابق ان جہازوں سے جو میزائل داغے گئے ہیں اس کے نتیجے میں شام میں داعش کے گیارہ اڈے تباہ ہوگئے ہیں- اسی طرح روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مغربی حامیوں سے اس بات کی توقع ہے کہ وہ روس کو یہ بتائیں کہ شام کے کن علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ ماسکو پنٹاگون کے ساتھ تعاون کے دستاویز پر دستخط کے لئے آمادہ ہے- روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کاروائی کے آغاز کے وقت سے اب تک روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے ایک سو بارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-
واضح رہے کہ روس نے گذشتہ بدھ کے روز سے شام کے صدر بشار اسد کی درخواست پر اس ملک میں دہشت گردوں کے خلاف حملے شروع کئے ہیں- جمعے کو ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں دیگر سات ملکوں فرانس، جرمنی، قطر، سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ مل کر روس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی مخالفین کے خلاف اپنے حملے بند کردے اور اپنی کوششیں داعش سے مقابلے پر مرکوز کرے - یہ ایسے میں ہے کہ ان حملوں میں صرف داعش کے ٹھکانوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی عام شہری یا مخالف سیاسی گروہ کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17