Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84861
Published : 8/10/2015 19:34

روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شامی فوج کی پیشقدمی

شامی فوج نے کہا ہے کہ اس نے، دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کے حملوں کے پہلے مرحلے میں، صوبہ حماہ میں ستر کیلو میٹر تک پیشقدمی کی ہے- المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کے ساتھ ہی، پچاس کیلو میٹر تک کے علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ یہ علاقے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے کنٹرول میں تھے- اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے روس کے ہوائی حملوں کی مدد سے صوبہ حماہ کے شمالی علاقے میں بہت زیادہ پیشقدمی کی ہے اور " کفر نبودہ" ٹاؤن اور کئی دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- روسی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں اور صوبہ ادلب سے متصل علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی دوران شامی فوج نے بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرکے دہشت گردوں کے کم از کم چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17