Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84878
Published : 9/10/2015 7:2

مسجد الاقصی کی حمایت میں فلسطیینیوں کا مظاہرہ

غزہ کے فلسطینیوں نے مسجدالاقصی کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے-

الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے بدھ کے روز شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں صیہونیت مخالف مظاہرہ کرکے، غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو آزاد کرانے پر تاکید کی ہے-

فلسطینیوں نے اس مظاہرے میں صیہونی مخالف نعرے لگائے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت مخالف کارروائیوں میں تیزی لائے جانے کا مطالبہ کیا- صیہونیوں نے جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج کی مدد و حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی توہین کی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17