Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84879
Published : 9/10/2015 7:4

سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والے سبھی ایرانی حجاج کرام تہران منتقل

سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والے سبھی ایرانی حجاج کرام مکے سے تہران منتقل کئے جاچکے ہیں۔

ایران کی انجمن ہلال کے اسپتال کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے بتایا ہے کہ سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والا کوئی بھی ایرانی باشندہ مکے میں نہیں رہا۔

پیر حسین کولی وند نے جو زخمیوں کے ساتھ خود بھی تہران آئے ہیں، بتایا کہ سانحہ منٰی کے زخمیوں کو ایران لانے کا کام بہت سخت اور دشوار تھا۔ انھوں نے بتایا کہ سات زخمیوں کی حالت زیادہ خراب تھی جو مستقل طور پر وینٹیلیٹر پر تھے اور وینٹیلیٹر مشین کو ان سے الگ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ مشکل مرحلہ ایران کی ماہان ایئر لائنز، انجمن ہلال احمر، اور وزارت صحت کے باہمی تعاون سے انجام پایا اور ہم سارے ہی زخمیوں کو سعودی عرب سے ایران لانے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ سانحہ منٰی میں جو سعودی حکام کی نا اہلی اور سعودی اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوا ایران سمیت بیس ملکوں کے ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17