Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84902
Published : 9/10/2015 18:57

وسیع پیمانے پر صیہونیت مخالف مظاہرے کیے جائیں: حماس کی اپیل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے وسیع پیمانے پر صیہونیت مخالف مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں تمام فلسطینی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں اور غزہ پٹی میں مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرے کریں۔

حماس نے اپنے بیان میں ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس ناجائز حکومت کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینی شہدا کے خون کا انتقام لے گی۔

واضح رہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مخلتف علاقوں اور اسی طرح بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کے حالیہ حملوں میں کئی فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24