Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85088
Published : 11/10/2015 20:21

ایران کے نئے دور مار بیلسٹک میزائل عماد کا کامیاب تجربہ

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران نے اپنے نئے دور مار بیلسٹک میزائل عماد کا تجربہ کیا جو پوری طرح کامیاب رہا۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران نے اپنے نئے دور مار بیلسٹک میزائل عماد کا تجربہ کیا جو پوری طرح کامیاب رہا۔ انھوں نے بتایا کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کی ڈیزائننگ اور تیاری کے تمام مراحل ایرانی وزارت دفاع کے ایرواسپیس ڈیویژن کے ماہرین نے انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ایران کا پہلا گائیڈیڈ بیلسٹک میزائل ہے جس کو ہدف پر لگنے کے وقت تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دور مار بیلسٹک میزائل اہنے ہدف کو بالکل صحیح نشانہ بناکے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ عماد بیلسٹک میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربہ ایران کی دفاعی صنعت میں اہم پیشرفت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی اور میزائلی توانائی بڑھانے کے لئے کسی کی بھی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہم اپنی دفاعی پیشرفت اور خاص طور میزائلی پروگراموں پر کسی کی پرواہ کئے بغیر عمل کرتے رہیں گے اور عماد میزائل اس کا ثبوت ہے۔ وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے دفاعی میدان میں ایران کی اس عظیم کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی ، مسلح افواج اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عنقریب یہ میزائل ملک کی مسلح افواج کے حوالے کردیئے جائیں گے جس کے بعد ایرانی افواج کی دفاعی توانائی میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17