Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85092
Published : 11/10/2015 20:38

شام میں فضائی حملے جاری رہیں گے، روسی صدر

روس کے صدر نے شام میں زمینی کارروائیوں میں روسی افواج کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے۔

ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے رشیا ٹونٹی فور ٹی وی کے ایک پروگرام میں اعلان کیا ہے کہ روسی فوج شام میں زمینی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گی۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائیوں میں روسی فوج شرکت نہیں کرے گی۔ انھوں نے اسی کے ساتھ شام میں دہشت گردوں کے مراکز پر روس کے فضائی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ حملے پوری تیاری کے بعد شروع کئے ہیں۔


روس کے صدر نے کہا کہ ہم پہلے دہشت گردوں کے مراکز اور ان کے جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں صحیح اطلاع حاصل کرتے ہیں ، اس کے بعد حملہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس کو اب بھی امید ہے کہ دیگر ممالک بھی شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس کی کارروائیوں میں شرکت کریں گے۔


صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف زمینی آپریشن میں شام کی افواج کو فضائی سپورٹ فراہم کرے گی۔ دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے شامی افواج کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہوکے ، دہشت گرد گروہوں پر کاری ضرب لگائےہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24