Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85093
Published : 11/10/2015 20:41

یمنی فوج کا حملہ، سعودی اتحاد کو زبردست نقصان کا سامنا

یمنی فوج نے باب المندب کے علاقے میں سعودی اتحاد کے ایک اور جنگی بحری جہاز کو غرق کردیا ہے۔ یادرہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بدھ کو بھی اسی علاقے میں سعودی اتحاد کے ایک جنگی بحری جہاز کو غرق کردیا تھا۔

یمنی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے جیزان اور العسیر نامی صوبوں میں سعودی فوج کے مراکز پر گولہ باری کرنے کے ساتھ ہی میزائل سے بھی حملے کئے ہیں۔


یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ جیزان میں عین الحارہ، معاین، اور المحضر نامی سعودی فوجی چھاؤنیوں پر میزائلی حملے کئے گئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی یونٹ نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے ہی المطعن، القرن، الدود، المشقف، القائم ، حصن الحماق ، الخوبہ اور الشبکہ نامی فوجی مراکز پر بھی میزائل داغے ہیں۔ اسی کے ساتھ یمنی فوج کے توپخانوں نے بھی صوبہ العسیر کے شہر ربوعہ میں سعودی حکومت کے فوجی اڈوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔


یمن کے ان میزائلی حملوں اور گولہ باری میں سعودی فوج کے متعدد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ اور بہت سے فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف المسیرہ نے بتایا ہے کہ اتوار کو بھی یمن کے مختلف شہری اور رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے حیدان نامی شہر کے ایک بازار پر سعودی بمباری میں تین عام شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14