Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85098
Published : 12/10/2015 7:33

جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر میں ان کے اہل خانہ، ان کے دوستوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ" ایک مخلص ، پاک اور متدین سپاہی نے اپنی عمر کا ایک حصہ عزت و شرف کے محاذوں پر ایران اسلامی اور اسلامی جمہوری نظام کے دفاع میں گذارا جبکہ اپنی بابرکت عمر کا آخری حصہ تکفیری اشقیا اوراسلام دشمن گروہوں کے مقابلے میں اہل بیت عصمت و طہارت کے حرم مطہر کی حفاظت میں بسر کیا اور اسی محاذ پر اپنی دیرینہ خواہش یعنی اللہ کی راہ اور جہاد فی سبیل اللہ میں شہادت کا مقام حاصل کیا۔اللہ کا فضل اور اس کی رحمت اس مجاہد کے شامل حال رہے۔"

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل حسین ہمدانی جوشام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے لئے مشاورتی مشن پر تھے جمعرات کی رات حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17