Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85100
Published : 12/10/2015 7:38

ایرانو فوبیا کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تعمیری اشتراک عمل کی پالیسی نے نہ صرف ایرانو فوبیا کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے بلکہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے بڑے پیمانے پر دلچسپی پیدا کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی اقدار کے تحفظ پر مبنی تعمیری اشتراک عمل کی پالیسی کو آگے بڑھانے پر ایران کی تاکید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس روش نے ایرانو فوبیا کے منصوبے میں دراڑیں ڈال دی ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری میں  ایران کے ساتھ تعاون کے لئے بڑے پیمانے پر دلچسپی پائی جاتی ہے-

وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں موجود مواقع کی شناخت اور ان سے استفادہ کرنے میں تجربہ کار سفارت کاروں کے صلاح و مشورے اور تجربات ،تعاون کو سمت دینے اور اس اہم دور میں ایران کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں کافی مدد کر سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24