Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85101
Published : 12/10/2015 7:40

یمن میں جارحین کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جارحین کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اس ملک کی خبر رساں ایجنسی "خبر" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جمعہ کے دن صوبہ صعدہ میں جارحین کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

اس فوجی ذریعے کا کہنا تھا کہ اس طیارے نے صوبہ صعدہ کے علاقے کتاف میں کافی دیر تک پرواز کی جس کے بعد اسے میزائل سے نشانہ بنا لیا گيا۔ دریں اثناء یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے بعض علاقوں پر حملے بھی کئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جمعہ کے دن جیزان میں واقع الزابر نامی فوجی چھاؤنی پر دس میزائل اور الردیف فوجی چھاؤنی پر چھے میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمن کے توپخانے نے سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سرحدی گارڈز کی ایک عمارت پر گولہ باری کی جبکہ یمن کی فوج نے نجران میں واقع دو فوجی چھاؤنیوں پر بھی دسیوں میزائل برسائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے کے نو عرب ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ عمان سعودی عرب کے اتحاد میں شامل نہیں ہے۔

سعودی عرب یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا چاہتا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24