Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85104
Published : 12/10/2015 7:50

پاکستانی فضائیہ کی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فضائیہ نے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ سرحد کے قریب ایک کارروائی میں کم سے کم بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی - پاکستانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعدکی گئی - آئی ایس پی آر کےبیان میں کہا گیا ہے کہ اس فضائی حملے میں دہشت گردوں کے چھے ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے ہیں -

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع علاقوں شمالی وزیرستان خیبر ایجنسی اوراورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتاہے-

پاکستانی فوج نے گذشتہ برس جون میں کراچی ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے - 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17