Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85106
Published : 12/10/2015 7:57

مقبوضہ بیت المقدس: ایک صیہونی فوجی ہلاک،6 زخمی

بیت المقدس اور غزہ میں سنیچر کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تیں ہوگئی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق سنیچر کو ایک اور فلسطینی نوجوان ، بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئ ہے جب اس نے چاقو مارکے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان شہر قدس کے شعفاط کیمپ میں رہتا تھا۔

صیہونی فوجی اس سے پہلے سنیچر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود علاقے میں ہی ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد علی سعید کو شہید کرچکے ہیں۔ اس فلسطینی نوجوان کے بارے میں بھی صیہونی فوجیوں کا دعوی ہے کہ اس نے چاقومارکے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔

اسی اثنا میں ایک فلسطینی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہشام مروان بربخ نام کا ایک فلسطینی نوجوان شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17