Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85108
Published : 12/10/2015 8:2

یمن پر حملوں میں اسرائیل اور سعودی عرب کا ساتھ

یمنی انقلاب کی اعلی کونسل نے کہا ہے کہ یمن پر حملے میں سعودی عرب اور اسرائیل ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یمنی انقلاب کی اعلی کونسل نے کہا ہے کہ یمن پر حملے میں سعودی عرب اور اسرائیل ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 
یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے رکن عبدالرحمان مختار نے پریس ٹی وی سے گفتگوکے دوران یمن پرسعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور اسرائیل یمن پر حملے میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کے مشترکہ جنگی طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے ہیں۔
یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے رکن نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے دوعلاقوں پرایسے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جو علاقے میں صرف صیہونی حکومت کے ہی پاس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کا اس بات پر شکریہ ادا کیا تھا کہ انہوں نے یہ جدید ترین ہتھیار سعودی عرب کے حوالے کئے ہیں۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کےطیاروں نے جنوبی شہر البیضا کی جیل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24