Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85109
Published : 12/10/2015 8:5

انقرہ میں مظاہرے، حکومت کے خلاف نعرے بازی

انقرہ میں حالیہ دھماکوں کی جگہ پر ہزاروں شہریوں نے مظاہرہ کرکے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ترکی کے شہر انقرہ میں  کل سنیچر کو ہونے والے دھما کے کی جگہ پر ہزاروں ترک باشندوں نے احتجاجی اجتماع کیا۔ اس اجتماع میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے اس دھماکے اور عوام کے قتل عام کا ذمہ دار حکومت اور سیکورٹی اداروں کو قرار دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمزوری اور سیکورٹی اداروں کی غفلت کی وجہ سے یہ خودکش حملہ اور بے گناہ عوام کا قتل عام ہوا ہے ۔ یہ احتجاجی اجتماع ترکی، کی مختلف مزدور یونینوں کی اپیل پر انجام پایا۔ اس احتجاجی مظاہرے کی اپیل کرنے والوں میں ڈاکٹروں اور انجینیئروں کی یونینیں بھی شامل ہیں۔

یہ اجتماع ایسی حالت میں انجام پایا کہ ترکی کی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے دستوں نے پارلیمنٹ اور مرکزی سیکریٹریئٹ کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔

یا د رہے کہ سنیچر کو انقرہ ریلوے اسٹیشن کے پاس دو خودکش بم دھماکوں میں پچانوے افراد ہلاک اور دو سو چھیالیس زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمیوں میں اڑتالیس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24