Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85111
Published : 12/10/2015 8:10

پیریس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

پیرس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے حکومت فرانس سے فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق یہ مظاہرہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک معروف اسکوائر پرہوا ۔ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے فلسطین کا پرچم اور ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے حکومت فرانس سے فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرے کا اہتمام کرنے والی ایک تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے حملوں کی بھی مذمت کی ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں ہر روز کچھ فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کی اس فرانسیسی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ اس بیان میں حکومت فرانس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

یاد رہے کہ فرانس کی پارلیمنٹ دسمبر دو ہزار چودہ میں ایک آزاد ملک کی حیثیت سے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن حکومت فرانس نے اب تک اس قرار داد پر عمل نہیں کیا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17