Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85116
Published : 12/10/2015 9:6

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کے دن مغربی کنارے میں واقع رام اللہ شہر کے قریبی علاقے میں فائرنگ کر کے تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان احمد شراکہ کو شہید کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی اور میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صیہونیوں کی جانب سے مسجدالاقصی کی بے حرمتی اور اسے زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کئے جانے کی وجہ سے حالیہ گیارہ دنوں سے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں مہینے کے آغاز سے اب تک چھ سو پچاس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22