Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85883
Published : 25/10/2015 10:38

عراق میں داعش کی قید سے سیکڑوں یرغمالی رہا

عراقی فوج نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی قید سے سیکڑوں یرغمالیوں کو رہا کرالیا ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے ایک آپریشن کرکے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی قید سے بو نمر قبیلے کے تین سو پچاس قیدیوں کو آزاد کرالیا ہے۔ داعش تکفیری گروہ ان قیدیوں کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ عراقی فوج کے تشہیراتی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ان مغوی افراد کے گھر منہدم کردئے تھے اور انہیں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں قتل کرنا چاہتا تھا۔ عراقی حکام کے مطابق فوج نے ان تین سو پچاس یرغمالیوں کو جو پچہتر خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور جن میں زیادہ تر سن رسیدہ افراد اور بچے ہیں ایک دوسرے علاقے میں منتقل کردیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ ایک مہینے میں بونمر قبیلے کے پانچ سو افراد کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور دہشتگردوں کے مقابل اپنے ملک کا دفاع کرنے کی پاداش میں قتل کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19