Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85884
Published : 25/10/2015 10:43

یمن: سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں ایک سو پندرہ سے زائد شہری شہید

یمن کے مختلف شہروں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے تازہ فضائی حملوں میں ایک سو پندرہ سے زائد عام شہری شہید ہوگئے۔

یمن اسٹریٹ نیوز سائٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں یمن کے دو جزیروں عقبان اور کدمان پر شدید بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ایک سو پندرہ عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد طبی امداد کے ان دستوں پر بھی بمباری کردی جو زخمیوں کو پبچانے کی کوشش کررہے تھے ۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ حدید کے مذکورہ دونوں جزیروں پر سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے پچیس بار بمباری کی ہے۔ 

المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے سنیچر کو دارالحکومت صنعا کےعلاقے بنی حشیش پر بھی بمباری کی ہے ۔

اس بمباری میں کم سے کم تین عام شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ کے قصبے حیران کے ایک بازار پر بمباری کردی جس میں درجنوں عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔اس حملے میں کئی تجارتی مراکز تباہ ہوگئے ۔ سعودی جنگی طیارے اس سے پہلے حرض، میدی ، مزرق، مثلث اور خمیس کے بازاروں پر بھی بمباری کرچکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19