Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85889
Published : 25/10/2015 11:3

عراق: روس کو داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کا اختیار مل گیا

عراق نے روس کو داعش کے مراکز پر حملے کا اختیار دے دیا ہے۔

ترکی کی اناتولی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے چیئرمین حاکم الزاملی نے جمعے کے دن داعش کے بارے میں اہم اطلاعات ملنے کی خبر دی ہے ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ شام سے عراق آنے والے داعش کے افراد پر حملے کے بارے میں روس اور عراق کے دمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق اور روس کے اس فیصلے سے داعش کی مدد کسی حد تک رک گئی ہے اور اس گروہ میں وحشت پھیل گئی ہے۔

دوسری طرف عراق کے جنگی اطلاعات کے سرکاری ادارے نے بھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ موصل کے علاقے تل عفر میں فضائی حملے میں داعش کے کئی سرکردہ دہشت گرد کمانڈر مارے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں نے داعش کو کافی کمزور کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شام بلکہ عراق میں بھی حالیہ دنوں میں کوئی نئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر عراق نے داعش کے خلاف روس کی مدد حاصل کی تو امریکا اپنی امداد روک دے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17