Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85892
Published : 25/10/2015 11:10

عراق پر امریکی حملہ، داعش کے وجود میں آنے کا سبب بنا: ٹونی بلیئر کا اعتراف

سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا ہے کہ عراق پر امریکی حملے کی وجہ سے شدت پسند گروہ داعش وجود میں آیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے قیام میں وہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے سی این این کے ساتھ انٹرویو میں جو اتوار کو شائع ہوا، کہا ہے کہ دوہزار تین میں،امریکی قیادت میں عراق پر جو حملہ کیا گیا وہ داعش کے وجود میں آنے کا سبب بنا ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جن افراد نے اس سال، عراق کے اس وقت کے حاکم کو اقتدار سے برطرف کیا، وہ عراق کے موجودہ حالات کے سلسلے میں  بے قصور ہیں- 
سابق برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ امریکی صدر جارج بش کے ہمراہ عراق جنگ کا حصہ بنے، اگر چہ انہوں نے دوہزار سات میں کہا تھا کہ وہ اس حملے پر فخر کرتے ہیں-
ٹونی بلیئر نے عراق پر حملے کو جنگی جرم بھی قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر معافی مانگتے ہیں کہ عراق کے حوالے سے جو انٹیلی جنس معلومات دی گئی تھیں وہ غلط تھیں- 
واضح رہے کہ عراق میں مہلک ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے سے اس ملک پر حملہ کیا گیا تھا تاہم حملہ آور ممالک، عراق میں ان ہتھیاروں کی موجودگی کو ثابت نہیں کرسکے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17