Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85893
Published : 25/10/2015 11:14

اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ میں چالیس سے زائد افردا ہلاک اور زخمی

امریکی ریاست اوکلاہوما کی یونیورسٹی پریڈ پر نشے میں دھت ایک خاتون نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں،چار افراد ہلاک،اور چوالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز امریکی شہراسٹل واٹر میں اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے "ہوم کمنگ پریڈ" منعقد کی جارہی تھی تبھی یونیورسٹی پریڈ پر ایک کار چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک،اور چوالیس سے زائد زخمی ہوگئے ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے- 
اسٹل واٹر شہر کے ایک پولیس عہدیدار کائل گیبس کے مطابق 25 سالہ مقامی خاتون شراب نوشی کی حالت میں پریڈ دیکھنے والوں کو کچلتی ہوئی آگے نکل گئی۔ خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24