Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86002
Published : 26/10/2015 13:56

ملت ایران نے دشمن سے اپنے غصب شدہ حق کو چھین لیا: ایران کے وزیر انٹیلی جنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کاروں نے عالمی طاقتوں سے مذاکرات انجام دے کر اور ایرانی قوم کی مظلومیت و حقانیت ثابت کرکے، ایران کے غصب شدہ حق کو ان سے چھین لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلی جنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم میں شام غریباں کے عزاداروں کے اجتماع میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ حکومت نے ایرانی قوم کے حق کو مغربی طاقتوں سے واپس لینے کے لئے ایک ایک کرکے گرہیں سلجھائیں یہاں تک کہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی-
سید محمود علوی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کاروں نے دنیا والوں پر یہ ثابت کر دیا کہ ایرانی قوم جنگ پسند نہیں ہے بلکہ وہ امن چاہتی ہے اور یہی امر اس بات کا باعث بنا کہ دشمن، جنگ پسندی کے الزام کے خوف سے جامع مشترکہ ایکشن پلان قبول کرنے پر مجبور ہوگیا اور ملت ایران کے غصب شدہ حق کو اسے واپس کردیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر  انٹیلی جنس نے کہا کہ اگر چہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں تاہم دشمنوں کی خیانت اور ان کی وعدہ شکنی کا خوف ہمیشہ لاحق رہے گا اس لئے ہمیں ہمیشہ ہوشیار رہنے اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23