Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86027
Published : 26/10/2015 18:26

بحرینی فوجیوں کا احتجاجی مظاہرین پر حملہ

آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے احتجاجی مظاہرین پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ مرآت البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز اللؤ لؤ اسکوائر جانے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ 

اکتوبر دو ہزار گیارہ میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اللؤ لؤ اسکوائر سے ہی شروع ہوئی تھی۔ دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ 

آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے کہ جو سپر جزیرہ فوج کی آڑ میں بحرین میں تعینات ہیں، اس ملک میں عوامی احتجاج کو کچل رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20