Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86028
Published : 26/10/2015 18:29

یمن: عدن شہر کی مرکزی جیل پر القاعدہ کا حملہ

یمن کی مستعفی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے عدن شہر کی مرکزی جیل پر حملہ کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ان حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد نے یہ حملہ رات کے وقت کیا ہے۔ 
یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن کے بعض علاقوں پر القاعدہ کے دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ 
واضح رہے کہ جن دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے عدن کی مرکزی جیل پر القاعدہ کے مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ان پر اگست کے مہینے میں عدن شہر کے سابق گورنر ہاؤس کی عمارت پر حملے کا الزام ہے۔ اس حملے کے دوران چار افراد مارے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کے اندر موجود حکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19