Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86031
Published : 27/10/2015 9:59

شام کے بارے میں پوتن اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

روس کے صدر اور سعودی عرب کے شاہ نے ٹیلیفون پر بحران شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق قصر کرملین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کے روز سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بحران شام کے حل سے متعلق مختلف مسائل منجملہ ویانا کے چار فریقی مذاکرات کے بارے میں گفتگو کی۔ ویانا میں روس، امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ چار فریقی مذاکرات گزشتہ جمعے کے روز ہوئے تھے۔ مذاکرات کے اگلے دور میں، جو آئندہ جمعے کو منعقد ہونے والا ہے، کئی دیگر ملکوں کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔ روس کے صدر پوتن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23