Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86035
Published : 27/10/2015 10:11

زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد سے متعلق ہندوستان کا اعلان آمادگی

ہندوستان کے وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم اور افغانستان کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان ممالک میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی رات پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان ممالک کی حکومتوں اور عوام سے اپنے ملک کی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں آنے والے زلزلے میں اب تک تین سو افراد لقہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تیرہ سو سے زائد زخمی اور ہزاروں دیگر افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز، افغانستان میں ہندوکش پہاڑی علاقہ، اعلان کیا گیا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان میں بھی دو سو تیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ہندوستان کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سروس روک دی گئی اور جموں و کشمیر میں ٹیلیفون لائن اور بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے، تاجیکستان، قرقیزستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17