Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86038
Published : 27/10/2015 10:18

مصطفی برغوثی پر حملہ، تحریک جہاد اسلامی کا ردعمل

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطینی رہنما مصطفی برغوثی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفی برغوثی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ 

دو نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز مصطفی برغوثی پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں چاقو سے حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا۔ 

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حنان عشراوی نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17