Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86096
Published : 28/10/2015 8:57

ایران کی دو جائزہ ٹیمیں پاکستان اور افغانستان کے لیئے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے دو امدادی ٹیمیں روانہ کر رہا ہے ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے زلزلہ زدہ ملک پاکستان اور افغانستان کے لئے دو جائزہ ٹیمیں بھیجنے کی خبر دی ہے- رپورٹ کے مطابق ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے شعبہ تعلقات عام کے سربراہ وحید رحمتی نے منگل کو زلزلہ زدہ ملک پاکستان اور افغانستان کے لئے جائزہ ٹیمیں بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ زلزلہ متاثرین کی ممکنہ ضروریات کا اندازہ لگانے کے لئے ابتدائی جائزے کی غرض سے پہلی فرصت میں دو ٹیمیں پاکستان و افغانستان بھیجی جا رہی ہیں- وحید رحمتی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بھیجی جانے والی ٹیموں میں ہلال احمر کمیٹی کے ڈائرکٹرس اور ماہرین شامل ہیں- پاکستان اور افغانستان میں ہولناک زلزلے کے ساتھ ہی ہندوستان اور تاجیکستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے- پاکستان و افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19