Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86100
Published : 28/10/2015 9:11

شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حلب اور حماہ میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے دہشت گردوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حلب کے جنوب میں شامی افواج نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ، بین الاقوامی ہائی وے کے دونوں طرف پندرہ کلومیٹر طویل علاقہ دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حلب کے مضافات میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے اسی طرح صوبہ حماہ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر اچانک حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی پناہ گاہوں کو تہس نہس کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حماہ کے علاقے تل فاس اور شہر اللطامنہ میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ۔ اس لڑائی میں بھی بہت سے دہشت گردمارے گئے۔ اسی طرح حماہ کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

دوسری طرف حماہ کے مضافات میں واقع المنصورہ نامی دیہی بستی کے باشندوں نے سوشل میڈیا پر ، اس گاؤں کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے کی خبر دی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق پیر کو روس کے جنگی طیاروں نے بھی مختلف علاقوں میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے مراکز پر بمباری کی ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16