Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86101
Published : 28/10/2015 9:13

سعودی عرب میں مسجد میں بم دھماکہ، متعدد شہید و زخمی

سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چار نمازی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے صوبے نجران میں واقع دحضہ کے علاقے میں المشہد مسجد کے سامنے ایک خودکش بم دھماکہ، اس وقت ہوا جب نماز ادا کرنے کے بعد شیعہ مسلمان، مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ المشہد مسجد، جنوبی سعودی عرب میں اسماعیلیہ فرقے کی تیسری بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ نے المشہد مسجد میں ہونے والے اس خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے قبل مشرقی اور جنوبی سعودی عرب میں بھی شیعہ مسلمانوں کی مساجد کو دہشت گردانہ بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اس قسم کے تمام بم دھماکوں کی ذمہ داری، داعش تکفیری دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20