Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86107
Published : 28/10/2015 10:19

ترکی میں داعش سے وابستہ ستر افراد گرفتار

ترکی میں داعش سے وابستہ تقریبا ستر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترکی کی دوغان خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک پولیس نے استنبول سمیت تین شہروں میں اسپیشل آپریشن کے دوران داعش کے لئے کام کرنے والے ستر افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق داعش سے وابستہ تیس افراد کو قونیہ میں، اکیس کو استنبول میں اور بیس افراد کو استنبول کے مشرق میں واقع علاقے قوجاایلی میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے یہ آپریشن دیاربکر میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انجام دیا ہے۔

یاد رہے کہ دیار بکر میں ایک سرچ آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے بعد جھڑپ میں دو پولیس اہلکار اور سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں انجام پانے والے ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں ایک سو دو افراد ہلاک ہوگئے تھے، ترکی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے داعش کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19