Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86167
Published : 28/10/2015 18:29

داعش کے خلاف زمینی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف زمینی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے منگل کے دن سینٹ میں اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے شدید تر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ داعش کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز بھی ممکن ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوج شام کے علاقے الرقہ اور عراق کے علاقے الرمادی میں داعش کے مراکز پر حملے بڑھانا چاہتی ہے بنابریں فوجی اقدامات میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں شرکت کرنے والے جنگی طیاروں کی تعداد اور حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

امریکا کی مسلح افوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈانفور نے جو ایشٹن کارٹر کے ساتھ سینٹ کے اجلاس میں موجود تھے، کہا کہ اگر داعش کے خلاف جنگ میں امریکی افواج کی شرکت سے داعش کی شکست کا امکان بڑھ جاتا ہے تو اس دہشت گرد گروہ کے خلاف عراقی فوج کی زمینی جنگ میں امریکی فوجیوں کی شرکت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17