Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86172
Published : 28/10/2015 18:51

باہمی تعلقات میں توسیع پر ایران اور پاکستان کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے قومی سلامتی کے امورمیں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے سلامتی کے امور سے متعلق اعلی عہدیداروں نے مختلف میدانوں میں تعاون کو فروغ دینے منجملہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا -

علی شمخانی اور ناصر خان جنجوعہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون اور تعلقات میں توسیع کو ضروری قراردیا - اس سے پہلے اسلام آباد پہنچنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کا مشترکہ موقف بالخصوص مشرق وسطی کے مشرقی علاقوں میں ہمیشہ امن و استحکام کا عامل رہا ہے-

علی شمخانی نے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کو بالخصوص علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم قرار دیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں کہ جن کا علاقے میں استحکام قائم کرنے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے جائزہ لیا جا سکتا ہے-

علی شمخانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے دو روزہ دورہ اسلام آباد کا ایک مقصد جامع مشترکہ ایکشن پلان کی منظوری کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات میں پیدا ہونے والے ماحول کے سلسلے میں گفتگو کرنا ہے، کہا کہ ایران ، جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بعد کی فضا میں علاقے کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام ممکنہ صلاحیتوں کو فعال بنانا چاہتا ہے-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر انجام پانے والے اس دورے کا ایک اور مقصد، پاکستان میں زلزلہ کے متاثرین اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور تعزیت پیش کرنا بتایا- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24