Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86183
Published : 29/10/2015 7:55

سعودی عرب کی بمباری میں نو یمنی شہری شہید

یمن پر سعودی عرب کے تازہ حملوں میں کم سے کم نو افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں کم سے کم نو عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں ایک پولیس مرکز کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ شمالی صوبہ صعدہ کے علاقے رازح میں منگل کی صبح ہونے والے سعودی حملوں میں ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی شام کو یمن کے شمالی صوبے جوف کے علاقے خب الجبلہ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں چھے عام شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سعودی جیٹ طیاروں نے صوبہ صعدہ میں واقع علاقے حیدان کے الوحید اسپتال پر بھی بمباری کی ہے۔

ادھر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں قرن فوجی اڈے پر میزائلی حملہ کیا ہے۔ دریں اثنا نجران کے علاقے میں ایک مارٹر گولہ گرنے سے دو غیرملکی ہلاک اور ایک سعودی شہری زخمی ہوگیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا کے علاقے الشعوب میں پیر کی رات کو ایک کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے اور کئی زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17