Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86187
Published : 29/10/2015 8:12

پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن جائےگا: روس

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھا لئے جانے کے بعد، یہ ملک شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کرسکتا ہے- اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کے روز ماسکو میں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھالئے جانے کےبعد، شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت حاصل کرنے کی غرض سے ایران کے لئے راستہ ہموار جائے گا- 
واضح رہے کہ رواں سال چودہ جون کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ملکو ں کے درمیان ویانا میں ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ جسے جامع مشترکہ ایکش پلان کے نام سے شہرت حاصل ہوئی-
اس معاہدے پر باضابطہ طور پر عملدر آمد ابھی شروع نہیں ہوا ہے- 
اس معاہدے میں ایران کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے بعد، ایران کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے عائد بہت سی پابندیاں ختم ہوجائیں گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19