Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86253
Published : 31/10/2015 8:8

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے- تازہ حملے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد انتفاضہ قدس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ مذکورہ تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ، انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔ انتفاضہ قدس کے دوران گیارہ صیہونی بھی ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہوئے ہیں-

جمعرات کے روز مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے ، صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔ مظاہرین فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اطلاعات ہیں کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پورے فلسطین میں القدس کی تحریک انتفاضہ کے حق میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مظاہروں کی اپیل حماس اور جہاد اسلامی سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں نے کی ہے۔ فلسطینی تنظیموں کے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف تحریک انتفاضہ کا دائرہ وسیع کیا جائے اور اسے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں یعنی اسرائیل کے اندر تک پھیلا دیا جائے۔ ان بیانات میں فلسطینی مجاہدین سے بھی اپیل کی گئی ہے وہ صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی جہدوجہد تیز کردیں ۔

قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر سے صیہونی حکومت کے خلاف نئی تحریک انتفاضہ کا آغاز مسجد الاقصی کے علاقے سے ہوا ہے۔ اسرائیل کے خلاف نئی تحریک انتفاضہ اس وقت شروع ہوئی جب انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملے شروع کردیئے تھے۔

صیہونی حکومت مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کے ناپاک منصوبے پر عمل کررہی ہے جس کے خلاف فلسطینی عوام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23