Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86256
Published : 31/10/2015 8:36

شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

شامی فوج نے لاذقیہ کے شمال میں واقع ایک اہم گاؤں کفردلیہ پرقبضہ کرنے کےلئے جبہہ النصرہ کے حملے کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔ شام سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے اس کارروائی میں جبہہ النصرہ کے ان سبھی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جنھوں نے کفردلیہ نامی گاؤں پر قبضہ کرنے کےلئے حملہ کیا تھا۔
بتایا جاتاہے کہ شامی فوج نے اس کارروائی میں بڑے ہی منظم انداز میں اپنے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے دوران اس نے میزائیل اور مارٹرگولوں کا بھی سہارالیا۔
اس درمیان خبر ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ نے پندرہ روزقبل سلمی کے قریب جس اہم پہاڑی کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کرایا تھا اس پربدستور ان کاکنٹرول ہے اور آس پاس کی زرعی اراضی اور مکانات پر بھی شامی فوج کا کنٹرول ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور حزب کے جوان سلمی شہر کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18