Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86260
Published : 31/10/2015 8:49

روس مخالف پروپگنڈوں کے خلاف روس اپنی خاموشی توڑ دے: ماسکو کا مطالبہ

روس نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ اور حکام کی پروپیگنڈا مہم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ردعمل ظاہرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ سخاروف نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملوں سے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ اس معاملے پر ضروری ردعمل ظاہر کرے گی۔

مغربی ذرائع ابلاغ اور اعلی حکام شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو شام میں روسی حملوں کے سلسلے میں موثق معلومات اور دستاویزات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جن اہداف کو روس نے نشانہ بنایا ہے ان کے بارے میں روسی وزارت دفاع کے پاس مکمل معلومات، تصاویر ، فلمیں اور سیٹلائٹوں سے حاصل ہونے والی اطلاعات موجود ہیں۔

ماریہ سخاروف نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ روس کے خلاف کسی دستاویزی ثبوت اور شواہد کے بغیر کئے جانے والے دعووں پر لازمی ردعمل ظاہر کرے تاکہ اس کےخلاف منفی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23