Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86339
Published : 31/10/2015 17:25

محمدجواد ظریف: ویانا میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مذاکرات کامیاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا میں شام کے امن مذاکرات کے موقع پر ایٹمی معاہدے پر عمل درامد کے سلسلے میں مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے پر عمل درامد کے سلسلے میں ویانا مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ محمد جواد ظریف نے ویانا میں شام کے امن مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ھدایات، بہت سی بحثوں کی بنیاد تھی جو جمعرات اور جمعے کے دنوں میں انجام پائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ بالخصوص امریکہ کے ساتھ معاہدے میں معین کی گئی ذمہ داریوں کو تیزی سے نمٹانے کے بارے میں متعدد مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتے تھے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تعلق سے ذمہ داریوں پرعمل کیا جائے گا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں ایک مسئلہ اراک کا ہے، اس بارے میں تفصیلی مذاکرات ہوئے اور اراک کی تعمیر نو کے بارے میں مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں جن پر امریکہ کو عمل کرنا ہوگا اور یہ کہ امریکہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ ہمارے تجارتی حلیفوں کو ہمارے ساتھ تجارت سے روکا نہیں جائے گا اتفاق ہوا ہے اور طے پایا ہے کہ اس مسئلے پر مزید کام کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تین جلسے ہوئے تھے جن کے بارے میں امریکیوں نے واشنگٹن سے ہم آہنگی کرکے ہمیں جواب دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمعرات اور جمعے کے اجلاس ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے شدہ جامع ایکشن پلان پر عمل درامد میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28