Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86345
Published : 31/10/2015 17:40

رومانیہ میں دھماکہ پچیس ہلاک

رومانیہ کے صدر مقام میں ایک نائٹ کلب میں رات گئے ایک دھماکے میں پچیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعے اور سنیچر کی درمیاںی رات میں رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک نائٹ کلب میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم پچیس افراد کے مارے جانے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اطلاعات کے مطابق نائیٹ کلب میں دھماکے کے وقت چار سو افراد موجود تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشین مادہ اس دھماکے کا سبب بنا ہے لیکن اکثر نیوز ایجنسیوں نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بخارسٹ کے اس نائٹ کلب میں زیادہ تر تعداد غیر رومانیائی شہریوں کی تھی۔ رومانیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17