Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86348
Published : 31/10/2015 18:16

ایران: فلسطینی مزدوروں کی مدد کی جائے

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی ملکوں سے فلسطینی مزدوروں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر محنت اور رفاہ عامہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہےکہ فلسطینی مزدوروں کے بحرانی حالات کے پیش نظر فوری طور پر ان کی مدد کی جائے۔ محمد تقی حسینی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرا محنت کے اجلاس میں عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے مواقف کی وضاحت کی۔

ایران کے نائب وزیر محنت نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزدوروں کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال نہایت ہی افسوسناک ہوگئی ہے اور مزدوروں کی عالمی تنظیموں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہےکہ صیہونی حکومت فلسطینی مزدوروں کے ساتھ نہایت ہی برا سلوک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ان حالات کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم کو فوری طور پر مناسب اقدام کرنا چاہیے۔ ایران کے نائب وزیر محنت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزدوروں اور سماج کےکمزور طبقوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنطیم کے ملکوں کو اپنے تجربوں سے آگاہ کرنے پر آمادگی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں بدامنی کی ایک وجہ جوان نسل کے لئے مواقع کا فقدان اور بے روزگاری ہے۔ جکارتا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرا محنت کا اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تھا اور آج اختتام پذیر ہوا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28