Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86398
Published : 1/11/2015 16:56

ملک کے سیکورٹی اور ایٹمی مراکز کی حفاظت پر روسی صدر کی تاکید

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی سیکورٹی کونسل کے خصوصی اجلاس کے بعد ایٹمی اور کیمیائی مراکز کی سیکورٹی اور حفاظت کے لئے مزیداقدامات کا حکم دے دیا ہے-

کریملن کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ولادیمیر پوتن نے حکم دیا ہے کہ سبھی ایٹمی اور کیمیائی مراکز کی سیکورٹی تدابیر، پہلے سے بھی زیادہ بڑھادی جائیں -

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ایٹمی اور ریڈیوایکٹو مواد کی حفاظت آج سیکورٹی کی سب سے اہم ترجیحات میں شامل ہے - روسی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ٹیکنیکل خطرات بہت زیادہ ہیں اور اس میں بھی سب سے زیادہ خطرہ ایٹمی اورتوانائی کے مراکز کو لاحق ہے-

واضح رہے کہ اپریل انیس سو چھیاسی میں سابق سویت یونین کے دورمیں یوکرین میں واقع چرنوبیل ایٹمی بجلی گھر میں دھماکے سے سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے جبکہ تابکاری مواد کی آلودگی مغربی یورپ تک پھیل گئی تھی-

ماہرین کا کہنا ہے کہ چرنوبیل ایٹمی بجلی گھر کا حادثہ ایٹمی تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ ہے اور اسی کے بعد سے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت اور سیکورٹی کے لئے نئے معیارات بھی قائم کئے گئے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28