Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86402
Published : 1/11/2015 17:13

درجنوں دہشت گردوں نے عراق میں ہتھیار ڈال دیئے

درجنوں دہشت گردوں نے عراقی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔

مڈل ایسٹ پینوراما کے مطابق جمعے کی رات داعش کے سینتیس دہشت گردوں نے خود کو شمالی عراق کے شہر موصل کے قریب الکویر سیکٹر میں عراقی سیکورٹی فورس کے حوالے کردیا۔ 

دوسری جانب الابنار آپریشنل کمانڈ نے فضائیہ کے تعاون سے شمالی الرمادی کےعلاقے بوذیاب اور یوفراج میں داعشی دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس کارروائی میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے سامرا شہر کے قریب واقع لائین نامی علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے لدی سترہ گاڑیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ 

درایں اثنا سامرا آپریشنل کمانڈ کی انجینئرنگ کور کے جوانوں نے مغربی لائین کے علاقے میں ایک سو پچاس بموں کو ناکارہ اور درجنوں گھروں کو بموں سے پاک کردیا ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28